وائس چیئرمین ایئر سیال کی وفد کیساتھ وزیر دفاع سے ملاقات
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )وفاقی وزیر دفاع و شہری ہوابازی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت شروع کئے گئے۔۔۔
منصوبوں کو مزید کامیاب بنانے کے لئے تمام حکومتی وسائل کو بروئے کار لائیں گے اور خاص طور پرسیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کیلئے نئی فضائی کمپنیوں کو یہاں سے فلائٹس شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ اس پورے ریجن کے فضائی مسافروں مزید کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیٹڈ کے وائس چیئرمین فراز اکرم اعوان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں کینیڈا میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین اور ڈائریکٹر سیال محمد جاوید چودھری اور میاں عتیق الرحمن بھی شامل تھے ۔وفاقی وزیر دفاع و شہری ہوابازی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے انہوں نے ہمیشہ سے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کرانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی یہ کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ وفاقی وزیر نے وفد کی طرف سے الجزیرہ ائرلائن اور سعودی بجٹ ائر لائن کو سیالکوٹ کے لئے اپنی فضائی سروس شروع کرنے اور سلام ائر کی سیالکوٹ اور مسقط کے درمیان پروازیں بڑھانے کے حوالے سے جلد ہی خوشخبری سنانے کی یقین دہانی کروائی جبکہ سیالکوٹ ایکسپورٹ پروسسنگ زون کا دورہ کرکے اس کے مسائل جان کر انہیں بھی کروانے حل کروانے کا وعدہ کیا۔