ڈپٹی کمشنر کارورل ہیلتھ سنٹر پنڈی سلطان پورہ، ڈنگہ روڈ کھاریاں کا دورہ
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے آر ایچ سی (رورل ہیلتھ سنٹر)پنڈی سلطان پورہ، ڈنگہ روڈ کھاریاں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر کی بحالی اور مرمت کے منصوبے کا معائنہ کیا جس کے تحت 6 مراکز صحت کو جدید سہولیات کے ساتھ اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے منصوبے کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ کام کو مقررہ مدت 31 دسمبر 2024 تک مکمل کیا جائے ۔