نوشہرہ ورکاں:زہریلے دودھ کی چائے پینے سے تین افراد کی حالت غیر
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )زہریلے دودھ کی چائے پینے سے تین افراد کی حالت غیر ہوگئی،ریسکیو1122نے ہسپتال منتقل کیا۔۔۔
بتایاگیا ہے کہ محلہ رڑ والہ حجام دلاور نے محلہ کی د کان سے دودھ خرید کر چائے بنائی اور بابا مشتاق دھوبی اور آصف کے ہمراہ چائے پی چائے پینے کی کچھ دیر بعد تینوں افراد کی حالت خراب ہوگئی اورانہوں نے قے کرنا شروع کردی قریب ہی آلو چنے کی ریڑھی لگائے محمد ارشد نے 1122 ہیلپ لائن پر کال کر کے امدادی ٹیم کو بلوا لیا ،ریسکیو 1122 کے جوانوں نے مو قع پرپہنچ کر ابتدائی طبی امدادکے بعد تینوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔