کھیلتا پنجاب:کبڈی کا ٹائٹل منڈی،ہاکی کا سیالکوٹ کے نام

 کھیلتا پنجاب:کبڈی کا ٹائٹل منڈی،ہاکی کا سیالکوٹ کے نام

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر) کھیلتا پنجاب گیمز کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے آخری مراحل میں داخل، کبڈی کا فائنل منڈی بہائوالدین اور ہاکی کا فائنل سیالکوٹ نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔۔۔

 گرلز بوائز کے اتھلیکٹس مقابلے آج گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے ، گزشتہ روز پیپلز کالونی گرائونڈ میں کھیلے گئے کبڈی کے فائنل میں منڈی بہائوالدین اور حافظ آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ہے ، منڈی بہائوالدین نے دو ہاف میں 46 پوائنٹس حاصل کئے ، جبکہ حافظ آباد کی کبڈی ٹیم 36 پوائنٹس لے سکی، اسی طرح کبڈی کا فائنل منڈی بہائوالدین نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے ، جبکہ گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گے ہاکی کے فائنل میں سیالکوٹ نے گوجرانوالہ کو شکست دے کر فائنل اپنے نام کرلیا ہے ، میچ کے مہمان خصوصی قومی ہیرو ایتھلیٹ حیدر علی، ایم پی اے میڈم صائمہ، صدر فٹ بال فیڈریشن گوجرانوالہ حافظ ذکاء اللہ، ایڈیشنل چیف سول ڈیفنس میاں اکرام، ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان تھے ۔ جنہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ کیا۔  ان کا کہنا تھا کہ کھیلتا پنجاب گیمز سے ابھرتا ہوا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے ، اور نوجوانوں کی دلچسپی سے ثابت ہوگیا ہے ، نوجوان کیلئے کھیل موجودہ دور میں ناگزیر ہوچکی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں