سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی امان اﷲسندھو پیپلز پارٹی میں شامل
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر امان اﷲسندھو نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ۔
انہوں نے یہ اعلان یہاں پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکریٹریٹ میں یوم تاسیس کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں کیا جس کی صدرات ملک محمد وزیراعوان ضلعی صدر سابق ایم پی اے نے کی اور مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے راہنما ندیم اصغر کائرہ اور سید نذر حسین شاہ صدر پیپلز لیبر ونگ پنجاب تھے ،امان اﷲ سندھو کہاکہ ورکرز کی عزت کرنے والی اگر کوئی جماعت ہے تو پیپلز پارٹی ہے ۔