سمبڑیال :چوری،ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری مال وز رسے محروم

 سمبڑیال :چوری،ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری مال وز رسے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وز رسے محروم ہوگئے ۔

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ مین بازار میں خریداری کے لیے آنے والے شہری ملک جمیل الرحمن کا موٹر سائیکل ،گورنمنٹ اسلامیہ کالج کی کینٹین سے حسیب کی ہمشیرہ کا پرس ،موڑ سمبڑیال پر واقع ہوٹل میں سے ٹیبل 2عدد ، 25 کپ اور50 پلیٹس ،سجاداحمدگکھڑ کاموٹر سائیکل ،بھوپالوالہ سے عابد حسین کا موٹر سائیکل ،موضع ملکھانوالہ کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوارڈاکوں نے فیصل سعید بٹ سے 30 ہزارروپے ،موبائل فون ،موڑ سمبڑیال میں واقع ورکشاپ سے تین عدد گاڑیوں کو اینٹوں پر لگا کر رم اورٹائر 80ہزارروپے جبکہ تھانہ ایئرپورٹ کے موضع لالے والی میں محمد نعمان کا موٹر سائیکل ،نورپورسیداں میں کیری ڈبہ سے بیٹری نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں