وزیرآباد:لاہوری دروازہ کے با ہر گاڑیوں کی قطاریں

وزیرآباد:لاہوری دروازہ کے با ہر گاڑیوں کی قطاریں

وزیرآباد(نامہ نگار)روزانہ کی بنیاد پر شہر کی اہم سڑکوں چوک چوراہوں میں ٹریفک کا گھنٹوں جام رہنا معمول بن گیا ،ٹریفک پولیس نہ ہونے کے برابر ،سرکار کو صرف جرمانوں سے سروکار رہ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ پارکنگ سٹینڈز، سبزیوں پھلوں کے ٹھیلوں کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔ بدترین صورتحال نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا۔ وزیرآباد شہر میں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے ۔ ٹریفک وارڈنز شہر میں اکا دکا نظر آتے ہیں جو اتنی ہیوی ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں بے بس ہیں ۔سیالکوٹ اوورہیڈ بریج چوک، احمد نگر چوک، بالخصوص پرانے کچہری چوک میں سیالکوٹ روڈ سے نالہ پلکھو تک بدترین ٹریفک جام رہتا ہے ۔ جگہ جگہ تجاوزات کے بعد غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کی لاقانونیت سے عوامی مسائل بڑھ گئے ۔ اللہ والا چوک کے یوٹرن کو بند کرنے جرمانوں کی غرض سے ریسکیو 1122 کے آفس کے سامنے نامناسب عارضی یوٹرن بنا کر شہریوں کیلئے مشکلات بڑھا دی ہیں، ٹیلی فون ایکسچینج کے سامنے اور لاہوری دروازہ مارکیٹوں کے باہر گاڑیوں کی قطاریں لگی رہتی ہیں جس سے ٹریفک جام رہتا اور سرکاری ہسپتال ٹی ایچ کیو جانے والی ایمبولینس تک کو آنے جانے کا رستہ نہیں ملتا۔ شہری حلقوں کا بدانتظامی کے معاملات پر سخت تشویش کا اظہار، وزیراعلیٰ سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں