وزیرآباد:سابق سیکرٹری لا حسن نواز جوندہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
وزیرآباد(نا مہ نگار)فلاح انسانیت کے کام انسان کو معاشرے میں معتبر اور دنیا میں زندہ وجاوید رکھتے ہیں،سابق سیکرٹری لا حسن نواز جوندہ مرحوم نے پوری زندگی مسلک ومذہب کی سیاسی تفریق سے۔۔۔
بالا تر افراد کی خدمت اور معاشرے کی تعمیر وترقی کے امور سرانجام د ئیے ،مرحوم فلاحی کاموں میں مکتب کی حیثیت رکھتے تھے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے جسٹس (ر)افتخار احمد چیمہ اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بریگیڈئیر (ر)بابر علاؤ الدین نے انجمن بہبودی مریضاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد کے ماہانہ اجلاس میں سابق سیکرٹری لا وڈائریکٹر جنرل پاکستان جوڈیشل اکیڈمی حسن نواز جوندہ مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر حسن عبد اللہ ممتاز الحسن جوندہ،صدر ناصر محمود اللہ والے ،ایم ایس ڈاکٹر سعدیہ پرویز میر،اے ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ،امتیاز اظہر باگڑی،ڈاکٹر وقاص اعظم چیمہ،امجد محمود صدیقی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔