اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کی صفائی مہم کی نگرانی کی ہدایات

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کی  صفائی مہم کی نگرانی کی ہدایات

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر نے کھاریاں ٹرانسفر سٹیشن کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

۔ انہوں نے آرآر ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے موہڑی بائی پاس اور ملحقہ علاقوں میں جاری صفائی مہم کی نگرانی کی اور ہدایات جاری کیں کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا عمل عوامی صحت اور ماحول کی بہتری کے لیے ناگزیر ہے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں