مرکز صحت لدھیوالہ،غیر حاضر سٹاف کیخلاف کاروائی کا حکم

مرکز صحت لدھیوالہ،غیر حاضر سٹاف کیخلاف کاروائی کا حکم

گوجرانوالہ، لدھیوالہ وڑائچ(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا رات گئے بنیادی مرکز صحت لدھیوالہ وڑائچ، قلعہ دیدار سنگھ کااچانک دورہ۔

، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات کی فراہمی چیک کی۔بنیادی مرکز صحت لدھیوالہ وڑائچ غیر حاضر عملہ و ڈاکٹر کے خلاف سخت کاروائی کا حکم جاری، ناقص انتظامات صفائی ستھرائی اورغیر ذمہ دارانہ ڈیوٹی پر بھی سخت اظہار برہمی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا ہے کہ غیر ذمہ داری قبول نہیں کی جائے گی اور اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انشائاللہ صحت کی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے امور کا بھی جائزہ لیا اور مذید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے انہیں انتظامی امور سمیت ادویات کے سٹاک بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے ، وقت کی پابندی کرنے اور دوران ڈیوٹی ذمہ داری ایمانداری سے سرانجام دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے تمام عملہ کو ہدایت کی کہ وقت کی پابندی کو لازم بنایا جائے اور طبی سہولیات کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو درکار سروسز فراہم کی جائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر تمام ہسپتالوں، دیہی و بنیادی مراکز صحت کے انچارجز کو ہدایت کی کہ حکو متی ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو سو فیصد یقینی بنا یا جا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں