سیالکوٹ:نان ڈیوٹی پیڈ 8کروڑ کے سگریٹ تلف
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان ڈیوٹی پیڈ کسٹم سگریٹ تقریبا 8کروڑروپے مالیت کے تلف کردئیے ۔
اس موقع پر محمد اسماعیل دانش ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹر،محمد عمران شمسی ایڈیشنل کمشنر،عمراحمد مہتاب اسسٹنٹ کمشنر،سلیم اﷲ شہاب ایڈمن آفیسر اورعدنان واہلہ سینئر ایڈیٹر ودیگر عملہ موجود تھا۔ایڈیشنل کمشنر محمد عمران شمس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہدایت کے مطابق اور چیف کمشنر سیالکوٹ نورین زہرہ کی نگرانی میں غیرقانونی نان ڈیوٹی پیڈ کسٹم سگریٹس کو جلایا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ سمگل شدہ غیرقانونی سگریٹ کو روکنے کے لیے آر ٹی او انفورسمنٹ ٹیم نے باضابطہ کاروائیاں کرتے ہوئے گوداموں اور د کانوں سے سگریٹ قبضے میں لیے ۔جن کی قیمت تقریبا 8کروڑ روپے بنتی ہے آج ان کوباضابطہ کاروائی کے بعد تلف کردیا ہے ۔