سمال ٹریڈرز سے تعاون بہتر بنایا جائیگا:صدام حسین
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میں سیکرٹری آر ٹی اے گجرات صدام حسین کی آمد۔
، محمد وقاص مرزا نے دیگرایگزیکٹو ممبران اور جنرل باڈی ممبران کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔محمد وقاص مرزا نے تاجر برادری کے مسائل سے سیکرٹری کوآگاہ کیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے گجرات صدام حسین نے کہا کہ چیمبر آ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری تاجر برادری کیلئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے اورمیری کوشش ہو گی کہ گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے ساتھ تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد دیگر سٹیک ہولڈرزکے ساتھ گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز میں میٹنگ کروں گا انہوں نے تاجر برادری کے مسائل سننے کے بعد جلد از جلد ان کے حل کی یقین دہانی کرائی اور تاجر برادری سے بھی تعاون کی اپیل کی ،انہوں نے آر ٹی اے دفتر کا تعاون کرواتے ہوئے کہا کہ بس اڈے ،روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ سرفہرست ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے اب حکومت نے VICS سینٹر بنا دئیے ہیں جس کی آ ن لائن بھی اپوائنمنٹ لی جا سکتی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ Private vics سینٹر بھی بنائے جا رہے ہیں جس کیلئے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں ۔