سیالکوٹ:ویمن یونیورسٹی کے وفد کا سرجیکل ایسوسی ایشن کا دورہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکو ٹ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیرکی سربراہی میں اساتذہ، افسران اور طالبات نے سرجیکل انسٹرومنٹس مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کا دورہ کیا۔
چیئر مین ایسوسی ایشن ذیشان طارق،قیصر ڈھوڈی نے رہنماوں کے ہمراہ یونیورسٹی وفد کا استقبال کیا۔ صنعتی اراکین نے طالبات کو ایسے فائنل ائیر پراجیکٹس اور انٹرن شپس کرنے کی تلقین کی جس میں صنعتوں کے حقیقی مسائل کا حل پیش کیا جائے تاکہ انہیں تعلیم کے فوراً بعد ملازمت کے بہتر مواقع مل سکیں۔