انٹر ڈسٹرکٹ کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلے اختتام پذیر
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت محکمہ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلے اختتام پذیر،نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ڈی پی ایس سکول گوجرانوالہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد،صدر چیمبر آف کامرس رانا صدیق خاں،ایم پی اے عمر فاروق ڈارنے نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے قومی ہیروز (ایتھلیٹس) عوامی نمائندوں کے ہمراہ نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔کھیلتا پنجاب مقابلے گکھڑ سپورٹس ارینا، سٹی سپورٹس کمپلیکس، شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے ۔انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں ریجن بھر سے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائے ، کھیلتا پنجاب مقابلوں میں تائیکوانڈو، میٹ ریسلنگ، کبڈی، فٹ بال، باسکٹ بال،کرکٹ، ایتھلیٹکس، تیراندازی، والی بال، ہاکی، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوئے ۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ پنجاب حکومت ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے کھیلتا پنجاب مقابلوں کا انعقاد کررہی ہے ، نوجوان مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرکے ملک کا نام روشن کریں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہیں سے ٹیلنٹ ابھرے گا اور کھلاڑی ملکی سطح کی کھیلوں میں حصہ لینگے ۔