ایمبولینس اور موٹر سائیکل کی ٹکر ، نوجوان جاں بحق

ایمبولینس اور موٹر سائیکل کی ٹکر ، نوجوان جاں بحق

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ایمبولینس اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر بیگ پور کے قریب پرائیویٹ ایمبولینس اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔۔۔

جس سے موٹر سائیکل سوار 22 سالہ رضوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی 22 سالہ عدیل، 24 سالہ سکندر اور 22 سالہ جمشید شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا ، چاروں دوست ایک ہی موٹر سائیکل پر شیخوپورہ جا رہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں