حکومت گند م کی امدادی قیمت کا اعلان کرے : چودھری نوید

 حکومت گند م کی امدادی قیمت کا  اعلان کرے : چودھری نوید

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )کسان بورڈ ضلع نارووال کے صدر چودھری نوید احمد نے ضلعی دفتر میں کسان رہنماؤں کی میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے زرعی شعبہ کو یکسر نظر انداز کیا ہوا ہے ۔

 ضلع نارووال کا اکثریتی رقبہ بارانی ہے اور بارش وقت پر نہ ہونے کی وجہ سے گندم کا اگاؤبہت کم ہوا ہے ۔ ڈیزل بڑھتی ہوئی قیمت سے آبپاشی کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔ ،حکومت بروقت گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کرے تاکہ ملک میں فوڈسکیورٹی کاایشوپیدانہ ہو۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں