کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:مونس الٰہی
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیرچودھری مونس الٰہی نے کہاہے کہ مینڈیٹ چورحکمرانوں نے عمران خان کاساتھ دینے پر ضلع گجرات کے عوام کوجبراوردباؤ کانشانہ بناتے ہوئے ظلم وستم کی انتہا کردی۔۔۔
مگرگجرات نہ پہلے دباتھا نہ اب جھکے گا، مونس الٰہی نے کہاکہ گجرات کے گاؤں موجوکی کے علاؤ الدین اورانکے گھراورگاؤں والوں کوانکی وفا اورقربانیوں پرسلام پیش کرتاہوں، مونس الٰہی نے کہاکہ مینڈیٹ چورحکمرانوں کے تمام ظلم وستم اورفسطائیت کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے ، مشکل اورکٹھن حالات میں عمران خان اورہمارا ساتھ دینے والے کارکنوں وعوام پرہمیں فخرہے انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔