ملکوال میں ڈاکو ناکے جاری،پولیس بے بس ہو گئی

ملکوال میں ڈاکو ناکے جاری،پولیس بے بس ہو گئی

ملکوال(سٹی رپورٹر) ملکوال میں ڈکیتوں کی کاروائیاں عروج پر جبکہ پولیس بے بس دکھائی دینے لگی۔۔۔

 تفصیلات کیمطابق تھانہ ملکوال کے علاقہ بادشاہ پور تا شمہاری روڈ پر ڈاکو شام 6 کے قریب ناکہ لگا کر 15 سے 20 موٹر سائیکل سواروں اور چار گاڑیوں میں سوار افراد سے اسلحے کی نوک پر موبائل فونز، نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ، آخری خبریں آنے تک متعدد لٹنے والوں کی درخواستوں کے باوجود تا حال ملکوال پولیس نے مقدمے کا اندراج نہیں کیا تھا، دوسری جانب تھانہ گوجرہ کے علاقہ رکن میں امیر حمزہ شام کے وقت اپنی موبائل شاپ پر موجود تھا کہ تین نقاب پوش ڈاکو دولاکھ بیس ہزار ، تین اے ٹی ایم کارڈز، شناختی کارڈ ، چیک بک دو موبائل فونز اور چیمبر آف کامرس کا کارڈ لیکر فرار ہوگئے ، تحصیل ملکوال کے تینوں تھانوں کی حدود میں آئے روز ڈکیتیوں اور لوٹ مار نے عوام کا جینا محال بنا رکھا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں