پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے تحت ایپی کلچر پرسیمینار

پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے تحت ایپی کلچر پرسیمینار

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام\" ایپی کلچر\" (شہد کی مکھی پالنا)کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بی ایس سائنسز کے طلبہ نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔

 سیمینار سے یونیورسٹی آف ایگری کلچرسوات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حافظ خرم شرجیل نے خصوصی خطاب کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ محمد شہزاد رفیق نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ پرنسپل پنجاب کالجز محمد سلمان،ڈین شاہد سلیم خواجہ، انچارج بی ایس پروگرامز شمیم اختر، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر حافظ خرم شرجیل نے کہا کہ شہد کی مکھی نہ صرف شہد پیدا کرتی ہے بلکہ ماحول کے لیے بھی سود مند ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہد کی مکھیاں پال کر فائدہ مند کاروبار کو ترقی دی جا سکتی ہے ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوکری کی تلاش کرنے کی بجائے اچھا کاروبار کرنا چاہیے جس کے لیے تھوڑی زیادہ محنت اور ویژن کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ ایسا کرنے سے آپ ملک و قوم کی صحیح خدمت کر سکتے ہیں ۔ آخر میں انہوں نے مہمان خصوصی ڈاکٹر حافظ خرم شرجیل کا شکریہ ادا کیا اور کالج کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں