جی ٹی روڈ کے اطراف پھل فروشوں نے ریڑھیاں سجالیں ، ٹریفک جام رہنا معمول

جی ٹی روڈ کے اطراف پھل فروشوں نے ریڑھیاں سجالیں ، ٹریفک جام رہنا معمول

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) شہر کی حدود کے اندر جی ٹی روڈ پر سڑک کے دونوں اطراف میں پھل فروشوں نے ریڑھیاں سجا لیں۔۔۔

جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کاجام رہنا معمول بن گیا جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر چند داقلعہ بائپاس سے عزیز کراس چوک تک جگہ جگہ پھل فروشوں نے ریڑھیاں سڑک کے اوپر سجا رکھی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو جاتی ہے ۔اسی طرح شیرانوالہ باغ پھاٹک پسرور روڈ پر سڑک کے دونوں اطراف صبح سے لے کر رات تک ریڑھیاں کھڑی ہوتی ہیں جب لوگ ان ریڑھیوں سے پھل خریدنے کے لیے رکتے ہیں تو سڑک پر ہی گاڑی کھڑی کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے پیچھے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جبکہ ان مقامات پر ٹریفک پولیس اہلکار بھی موجود ہوتے ہیں لیکن انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی جس کیو جہ سے ٹریفک کو کا رش لگ جاتا ہے ۔یہ ریڑھیاں صبح سے لے کر شام تک رہتی ہیں سڑک کے اطراف گندگی کے ڈھیر بھی لگ جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں