گوجرنوالہ چیمبرآف کامرس میں تحفظ ختم نبوت ؐ پر سیمینار
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرنوالہ چیمبرآف کامرس میں تحفظ ختم نبوت ؐ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار قائم مقام صدر احمد نوید رانجھا کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جبکہ اس موقع پر نائب صدر چودھری محمد یوسف، رکن مجلس عاملہ حافظ محسن زبیر،سینئررہنما عطا فرید چودھری،مفتی محمد حسن اورزاہد الراشدی سمیت بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔مجاہد ختم نبوت ؐمبلغ ختم نبوت مولانا شفیع الرحمٰن نے عقیدہ ختم نبوت ؐ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ؐ اللہ کے آخری نبی ہیں آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام پر کفار مختلف طریقوں سے وار کرنے میں مصروف ہے اس حوالے سے سب سے زیادہ استعمال سوشل میڈیا کا کیا جا رہا ہے ۔بلاشبہ اللہ کی واحدانیت اورختم نبوت ؐ ہی ہمارا مکمل دین اور ایمان ہے اس میں کسی قسم کے شک کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ہمیں اپنی زندگیاں اسلام کے ضابطہ حیات کے مطابق گزاریں گے تب ہی ہماری دنیا اور آخرت بہتر ہو گی،ہمیں اس جدید او رٹیکنالوجی کے دور میں اپنے عقیدے کی مضبوطی پر توجہ دینی ہوگی خصوصی اپنی نوجوان نسل کو دینی کی طرف راغب کرنا ہو گا۔