بانی پی ٹی آئی سیاست میں جدوجہد کا استعارہ :مجسم زرخیز

بانی پی ٹی آئی سیاست میں جدوجہد کا استعارہ :مجسم زرخیز

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر مجسم زرخیز انور خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی سیاست کی تاریخ میں جدوجہد کا استعارہ بن گئے ہیں ،عمران خان اپنی ذات اور مفادات کیلئے سیاست کر رہے ہوتے تو آج جیل سے باہر ہوتے لیکن انہوں نے قوم کے تابناک مستقبل کیلئے قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے کو ترجیح دی ۔

 انہوں نے کہا کہ مسلط کئے گئے ٹولے کے یہ حالات ہیں کہ انہیں عمران خان کی تصویر سے بھی خوف آتا ہے ، ان کی یہی کوشش ہے کہ عمران خان کو جھوٹے مقدمات میں سلاخوں کے پیچھے رکھا جائے اور ملک میں خوف و ہراس کی فضا قائم رکھ کر اپنے جعلی اقتدار کو طوالت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک اور قوم کیلئے لازوال قربانی دے رہے ہیں مذاکرات ہماری نہیں حکومت کی مجبوری ہو سکتے ہیں، ملکی حالات دیکھ کر مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا، مذاکرات سے انکار پر نقصان کی ذمہ دار حکومت ہو گی ، وزیراعظم سمیت وزرا کے بیانات غیر سنجیدہ ہیں، سول فرمانی کی تحریک موخرنہیں کر سکتے البتہ حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو مذاکرات ختم کر سکتے ہیں۔مجسم زرخیز انور خان نے کہا کہ عوام باشعور ہو چکے ہیں اس لئے سبز باغ دکھانے والوں کو اب عوام کو جواب دینا ہی پڑیگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں