گجرات:تاجکستان کے تجارتی وفد کا پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری کا دورہ

گجرات:تاجکستان کے تجارتی وفد کا  پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری کا دورہ

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار) تاجکستان کے تجارتی وفد نے وائس چیئرمین تاجکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمندر جان کی قیادت میں بین الاقوامی شہرت یافتہ پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری کا وزٹ کیا۔

جہاں پر چیف ایگزیکٹو پرویز اقبال، ڈائریکٹر جاوید اقبال ملہی، ڈائریکٹر انجینئر زین پرویز ، ہاشم پرویز، واصف جمیل نے وفد کو فیکٹری کا وزٹ کرایا۔ ذیشان پرویز نے پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری کی جدید لیبارٹری اور پی وی سی پائپ کے شعبوں کا وزٹ کرایا اور بریفنگ دی ۔ اس موقع پر تاجکستان کے بزنس مینوں نے پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری کے معیار کی تعریف کی اور پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری کے ساتھ تاجکستان میں تجارت کیلئے آمادگی بھی ظاہر کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں