حق کیلئے ظلم سہنے والے کار کن پی ٹی آ ئی کا اثاثہ :مو نس

حق کیلئے ظلم سہنے والے کار کن پی ٹی آ ئی کا اثاثہ :مو نس

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے 25نومبر سے گرفتار پی ٹی آئی گجرات کے رہنما تنویراحمدگوندل، تکاثررضا،سید علی رضا، امیر حمزہ، رمیض علی، عبدالوہاب، حسنین علی، علی حیدر۔۔۔

 شہریار،حسنین رضا،محمد متین، تنویر عباس، عامر شہزاد ،سلیمان یوسف، توصیف، سہیل وارث، عمراقبال، ارسلان اشرف، علی گجر، اسد اﷲ،چاند شاکر کو23دن بعد ضمانت منظورہونے پراظہار تشکرکرتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ حق وسچ کی فتح ہوگی، عمران خان ملک اور قوم کے لئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں انکے پرعزم کارکن اپنے محبوب قائد کی خاطرقید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود پیچھے نہیں ہٹے جھوٹے مقدمات اوربغض عمران کی آڑ میں مینڈیٹ چورحکمرانوں نے ظلم وفسطائیت کی نئی تاریخ رقم کی ہے ،ضمیرکی آواز پرلبیک کہنے والے پی ٹی آئی کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،جب بھی انتخابات ہونگے مینڈیٹ چوروں کے اقتدارکاآخری دن ثابت ہوگا ۔ مونس الٰہی نے کہاکہ ملک میں غیراعلانیہ انٹرنیٹ بندش کے پیچھے بھی یہی مینڈیٹ چورحکمران ہیں جن کے نمائندے قومی اسمبلی میں اپنی نااہلی مان رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکمران اپنے ہاتھوں سے اربوں ڈالرکی آئی ٹی انڈسٹری کاگلاگھونٹ رہے ہیں قوم سے اس سے بڑی دشمنی کیاہوسکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں