پرانے ریلوے سٹیشن،سٹی فلائی اوور کے نیچے دستیاب جگہ پارکنگ کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ

پرانے ریلوے سٹیشن،سٹی فلائی اوور کے نیچے دستیاب جگہ پارکنگ کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے علی الصبح (سٹی فلائی اوور پرانا ریلوے سٹیشن، جناح سٹیڈیم، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زہسپتال روڈ کا دورہ،انہوں نے سول ہسپتال روڈ( گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال)کے باہر دستیاب جگہ پر \\\"ریڈنگ کارنر\\\" بنانے کا فیصلہ مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا اور سٹریٹ لائبریری(ریڈنگ کارنر)بنانے کے حوالے سے جائزہ لیا۔

ریڈنگ کارنر کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کردی گئیں۔ اس اقدام کا مقصد معاشرے میں کتاب بینی( بک ریڈنگ) کے رجحان کو فروغ ملے گا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے پرانے ریلوے سٹیشن اور سٹی فلائی اوور کے نیچے مختلف جگہوں کا دورہ کرتے ہوئے دستیاب جگہوں کو پارکنگ کیلئے استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا اور ریلوے سٹیشن پر دستیاب جگہوں کو ریلوے حکام سے بات چیت کرکے ملبہ ہٹایا جائے گا اور فلائی اوور سے ملحقہ جگہ کوقابل استعمال اور خوبصورت مقام میں تبدیل کیا جائے گا۔علاوہ ازیں انہوں نے جناح سٹیڈیم، سول لائن آٹو مارکیٹ کے اطراف تفصیلی دورہ کیا ،سٹیڈیم کے باہر فوارے کو فعال بنانے کی ہدایت کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں