لدھیوالہ:ڈاکوئوں نے دن دہاڑے لاکھوں روپے لوٹ لئے

لدھیوالہ:ڈاکوئوں نے دن  دہاڑے لاکھوں روپے لوٹ لئے

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)لدھیوالہ میں ڈاکوؤں نے دن دہاڑے دو شہریوں سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے روپے لئے ۔

۔لدھیوالہ کے علاقے راجباہ روڈ پر دو ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار امیر حمزہ کو روک کر ڈیڑھ لاکھ روپے اور قیمتی کاغذات چھین لئے ۔ لدھیوالہ کے ہی محلہ شیخاں والا بازار میں 2موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے عثمان قدوس کو روک کر 60 ہزار روپے لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ۔ متاثرہ شہری عثمان قدوس نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ سب انسپکٹر حسن شاہد ورک موقع پر پہنچنے کے بجائے فون پر مجھ سے ڈاکوؤں کے نام پوچھتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں