نوشہرہ ورکاں :گھر میں گھس کر نوجوان کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا

 نوشہرہ ورکاں :گھر میں گھس کر  نوجوان کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )گھر میں گھس کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ بتایاگیا ہے کہ موضع ندوسراء کے رہائشی عبدالغفار کے بھتیجے مبشر،مظفر اور۔

 مطلوب کیری ڈبہ پر دودھ لیکر گاؤں سے گزر رہے تھے کہ گھات لگائے ابوہریرہ،سجاد،سرفراز وغیرہ بارہ سے زائد افراد ان پر حملہ آور ہوگئے تینوں بھائی گاڑی چھوڑ کرجان بچانے کے لیے اپنے تایا عبدالستار کے گھر داخل ہوئے تو ملزم بھی گھس گئے ،منع کرنے پرسلیم عبدالستار کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا ۔ پولیس نے چادرچاردیواری کاتقدس پامال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں