وزیرآباد:پو لیس کی حراست سے فرار ڈکیتی کے 2 ملزم گرفتار

وزیرآباد:پو لیس کی حراست  سے فرار ڈکیتی کے 2 ملزم گرفتار

وزیرآباد(نامہ نگار)جوڈیشل کمپلیکس وزیرآباد میں پولیس حراست سے فرار ہونے والے ڈکیتی کے دونوں ملزموں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

تھانہ احمد نگر پولیس کے ملازمین سب انسپکٹر محمد افضل،کانسٹیبل محمد زمان اور محمد اسلم کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ راہداری کے سلسلہ میں پیش کرنے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس وزیرآباد میں سول جج کی عدالت میں پیش کرنے لائے تھے کہ ملزم جوڈیشل کمپلیکس سے فرار ہوگئے ، دونوں ملزموں گلفام اور امیر حمزہ کو پولیس تھانہ صدر وزیرآباد نے گرفتار کر لیا ملزم گلفام کو چک جھمرہ فیصل آباد جبکہ امیر حمزہ کو وزیرآباد کے علاقہ بیلہ سے گرفتار کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں