سیالکوٹ :سابق رنجش پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق رنجش پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ سندھوالہ میں مجتبیٰ عرف موجی جٹ کا اپنے کزن نعمان عرف بلوٹ جٹ سے لڑائی جھگڑا چل رہا تھا کہ مجتبیٰ نے فائرنگ کرکے 20 سالہ نعمان جٹ کو زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔