معذور افراد کے حوالے سے ریڈ کریسنٹ کی تقریب

معذور افراد کے حوالے سے ریڈ کریسنٹ کی تقریب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) عالمی دن برائے معذور افراد کے حوالے سے پاکستان ریڈ کریسنٹ اور دی شائن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی جنرل فیصل سلطان نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر معذور افراد کی فلاح کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے والے افراد کو یادگار شیلڈز پیش کی گئی اور معذور افراد کو 25 ٹرائی سائیکل، 25 وہیل چیئر اور 100 ملبوسات دئیے گئے ، مختلف نجی وسرکاری سکولوں کے سپیشل بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلوز، ملی نغمے اور مختلف پر فارمنسز سے تقریب کی رونق کو دبالا کر دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) فیصل سلطان اور ایم این اے شازیہ فریدنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی یوم معذوراں کے موقع پر تقریب کے انعقاد کا مقصد سپیشل افراد کو بہم معذوری کی حیثیت سے محض ترس کھا کر انہیں حقوق دلانا نہیں بلکہ انکی صلاحیتوں کو برابری کی بنیاد پر تسلیم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے کا اہم حصہ اور خصوصی پیار اور محبت کے مستحق ہیں جنہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اللہ تعالی نے انہیں بے شمار خوبیوں سے مال کیا ہوا ہے ۔ خصوصی بچوں نے پرفارمنس کرکے ثابت کیاہے کہ وہ کسی طرح دوسرے نارمل بچوں سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں نے اپنی محنت اور لگن سے اپنی معذوری کو شکست دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں