سیالکوٹ :مرے پوسٹ گریجوایٹ کالج میں سٹاف کی کمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سرکاری فرائض میں عدم دلچسپی کی وجہ سے 1989 میں قائم ہونیوالے سیالکوٹ کے قدیم تاریخی گورنمنٹ مرے پوسٹ گریجوایٹ کالج میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے۔۔۔
طلبا وطالبات کا مستقبل خطرے میں ہے ۔ BS کلاسز میں ڈیپارٹمنٹ کو چلانے کیلئے کم از کم 6 ٹیچرز کی ضرورت ہوتی ہے لیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ سوشیالوجی اور ماس کمیونیکیشن سمیت کئی سبجیکٹ کے ٹیچرز سرے سے ہی موجود نہیں اور جن سبجیکٹ کے ہیں وہ بھی پورے نہیں جیسا کہ میتھ کے 1، فزیکل ایجوکیشن 1، فزکس 3، بی ایم اے 2، اور اسلامیات کے صرف 2 ٹیچرز ہیں یاد رہے کہ یہاں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور فیض احمد فیض جیسی شخصیات زیر تعلیم رہی ہیں عوامی سماجی مذہبی اور تعلیمی حلقوں نے مریم نواز وزیراعلی پنجاب اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس تاریخی درسگا کو بچایا جائے اور ترجیحی بنیادوں پر سٹاف کو پورا کیا جائے ۔