انسانی سمگلنگ کیخلاف سخت کارروائی کی جارہی :مظفر مختار

انسانی سمگلنگ کیخلاف سخت کارروائی کی جارہی :مظفر مختار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیالکوٹ مظفر مختار نے کہا ہے کہ انسانی تجارت اور انسانی سمگلنگ کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔۔۔

 جس کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہو رہے ہیں جبکہ بے قاعدہ اور غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے کے رحجان کو ختم کرنے کے لئے محکمہ سماجی بہبود اور بیت المال کے تعاون سے غیر سرکاری رضاکار تنظیموں کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کرنے کی مہم میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حکومت پنجاب کی طرف سے قائم ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی برائے انسداد انسانی تجارت و سمگلنگ اور انسداد جبری مشقت کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ مظفر مختار نے کہا کہ بیرون ملک انسانی تجارت اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے وفاقی تحقیقاتی ادارہ بڑی سختی سے اقدانات اٹھا رہا ہے اور اس مکروہ دھندے میں افراد کے خلاف پوری شدت کے ساتھ کریک ڈاؤن کررہا ہے لیکن انسانی تجارت اور انسانی سمگلنگ مافیا اس کے باوجود سادہ لو شہریوں کو سہانے خواب دکھا کر لوٹ رہا ہے جبکہ ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانے والے افراد کئی قسم کے حادثات کا شکار ہو کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ سماجی بہبود اور بیت المال کے تعاون سے غیر سرکاری رضاکار تنظیموں کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کرنے کی جو مہم چلائی ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں