عوامی خدمت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی:شافع حسین

 عوامی خدمت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی:شافع حسین

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھر ی شافع حسین نے خصوصی بیان میں کہا کہ ہمارے مخالفین کو جو \'\'تختیاں\'\' چبھ رہی ہیں وہ گزشتہ آٹھ ماہ کے ترقیاتی کاموں کی ہیں ابھی جو گجرات میں کام ہو رہے ۔۔۔

وہ لوگ جو پانچ سال حکومت میں رہے انہوں نے نہیں کرائے اسی لئے ہم جو اہل گجرات کی خدمت کر رہے ان کو ہضم نہیں ہو رہی۔ شافع حسین نے کہا کہ گجرات کی عوام کی فلاح کے منصوبے سیاست سے بالاتر ہو کر مکمل کر رہے ہیں جن منصوبوں کی رفتار سست وہ انہی موصوف کی کرپشن کے باعث ہے جیسے جیسے انکوائریاں مکمل ہو رہی ہیں منصوبے مکمل ہوتے جائیں گے سروس موڑ فلائی اوور پر کام تیزی سے جاری ہے اس کے علاوہ سیوریج پر بھی دن رات کام ہو رہا انشااﷲ بہت جلد عالمی بینک اور پنجاب حکومت کے تعاون سے جدید سیوریج منصوبہ کا سروے ہو چکا اب جلد کام شروع ہو گا۔ شافع حسین نے کہا کہ مینڈیٹ مینڈیٹ کا رونا بند کر کے پانچ سال گزاریں۔2028 کے الیکشن میں انشااﷲ پتا چل جائے گا کون گجرات کی عوام کا اصل ہمدرد ہے ۔ شافع حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گجرات سیف سٹی کا منصوبہ منظور کیا جس پر 95فیصد کام مکمل ہو چکا گجرات کے بعد دوسری تحصیلوں میں بھی یہ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں