فوری نئے الیکشن ،سیاسی اسیروں کو رہا کیا جائے :ریحانہ ڈار

فوری نئے الیکشن ،سیاسی اسیروں کو رہا کیا جائے :ریحانہ ڈار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی ترقی و خوشحالی چاہتی ہے جبکہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ۔۔۔

 ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی بنیادیں مضبوط ، تمام ادارے کرپشن سے پاک اور عوام کو روزگار میسر ہو۔ملک میں فوری طور پر نئے انتخابات اور بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اسیر رہنماؤں کو رہا کیا جائے بانی عمران خان کی قید کو504دن مکمل ہو گئے ان504دنوں میں جو ظلم وستم ان پر ڈھائے گئے وہ ناقابلِ بیان ہیں مگر اﷲ کی مدد اور قوم کی بھرپور حمایت سے عمران خان اب بھی ڈٹے ہوئے ہیں اور کسی قسم کی ڈیل کے امکان کو انہوں نے قطعی طورپر مسترد کردیا۔ ان کی یہ جدوجہد اور قربانیاں اقتدار کیلئے نہیں صرف عوام اور ملک کیلئے ہیں۔ ایک تقریب میں گفتگو کر تے ہوئے روبا عمر ڈار نے کہا کہ عمران خان نے جدوجہد وقربانیوں کی جوتاریخ رقم کی ہے وہ تاقیامت یاد رکھی جائیگی، عمران خان جیت چکے ہیں مگر مخالفین اپنی انا اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہیں ۔ایک عمران خان کو توڑنے کیلئے ملک کی معیشت تباہ وبرباد کر دی گئی اورپھلتے پھولتے ملک کا کباڑا کر دیا گیا مگر عمران خان کو جھکایا نہ جاسکا ۔ ظلم کی یہ رات بس اب ختم ہونیوالی ہے ، حقیقی آزادی کیلئے ایک روشن صبح ملک وقوم کی منتظر ہے ، قوم ڈٹی رہے ظالموں چوروں لٹیروں کا آخری وقت آن پہنچا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں