ڈسکہ:سیاسی مداخلت،میونسپل آفیسر فنانس کی سیٹ خالی

 ڈسکہ:سیاسی مداخلت،میونسپل آفیسر فنانس کی سیٹ خالی

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں میونسپل آفیسر فنانس کی سیٹ سیاسی مداخلت کی بناء پر گزشتہ 27روز سے خالی۔۔۔

نیا میونسپل آفیسر فنانس تعینات نہ ہونے کی وجہ سے دفتری معاملات التوا کاشکار تقریباََ27روز قبل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں عرصہ تقریباََچھ سال سے تعینات میونسپل آفیسر فنانس میاں عثمان کو کرپشن ’بدعنوانی ’دوکانداروں سے پیسے اکٹھے کرنے کیلئے اپنے ساتھ پرائیویٹ بندے رکھنے اور میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی ریکارڈ برانچ میں طلاقوں اور نکاح ناموں پر سیاسی پشت پناہی والے ڈیلی ویجز ملازمین رکھنے کی بنا ء پر معطل کردیاتھا میونسپل آفیسر فنانس میاں عثمان کو معطل ہوئے تقریباََ27روز گزر چکے ہیں مگر ابھی تک سیاسی مداخلت کی بناء پر ان کی سیٹ خالی پڑی ہوئی ہے نیامیونسپل آفیسر فنانس تعینات نہ ہونے کی وجہ سے دفتری معاملات بھی التوا کاشکارہیں میونسپل کمیٹی ڈسکہ والوں نے اضافی چارج ایم او آئی کو دیا ہے اس کے باوجود بھی دفتری معاملات التوا کاشکارہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں گزشتہ 27روز سے میونسپل آفیسر فنانس کی خالی سیٹ کا نوٹس لیاجائے تاکہ دفتری امور کیساتھ ساتھ یہاں پر آنیوالے شہریوں کی بھی مشکلات ختم ہوسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں