گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں عالمی کانفرنس

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں عالمی کانفرنس

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں شعبہ اردو اور اوورِ ک کے اشتراک سے دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے اقبال اور فیض کی فکری اور ادبی وراثت پر روشنی ڈالی۔ معروف دانشور رانا اعجاز احمد نے اقبال کی \'\'خودی\'\'اور فیض کے \'\'انسان دوست\'\' نظریات کو عصرِ حاضر کے تناظر میں اجاگر کیا۔ مہمانان اعزاز میں نصرملک (ڈنمارک)،شفیق مراد (جرمنی)اور غوثیہ سلطانہ (شگاگو)سے اورمختلف مقالہ نگاروں نے اقبال کی انقلابی شاعری اور فیض کے جمالیاتی شعور پر سیر حاصل گفتگو کی جبکہ سامعین نے مکالمے کی صورت میں دلچسپ سوالات بھی کئے ۔ پہلے دن نوجوان محققین اور ماہرین نے تحقیقی مقالے پیش کئے جن میں اقبال کے فلسفہ خودی، فیض کی مزاحمتی شاعری اور ان دونوں عظیم شعرا کے درمیان فکری ہم آہنگی کو موضوع بنایا گیا۔اختتامی نشست میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اقبال اور فیض کی شاعری نہ صرف ماضی کی صدائیں ہیں بلکہ مستقبل کی روشنی بھی ہیں جو قوم کو رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں