کامونکے :ہسپتال عملے کا مریضوں کیساتھ نا روا سلوک
کامونکے (تحصیل رپورٹر )ہیڈکوارٹر زہسپتال کامونکے میں سٹاف کا آنے والے مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک روز کا معمول بن گیا۔
ہسپتال کی نا اہل انتظامیہ بد تمیز عملے کا ساتھ دینے لگی ،آنے والے سائلین کو دھکے ،گالی گلوج بدتمیزی کرنا روز کا معمول بن گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں 11 نمبر کمرے میں موجود سٹاف نے گزشتہ روز آنے والے مریض کو شناختی کارڈ ہو نے کے با وجود چیک کرنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے مریض اور سٹاف میں گرما گرمی شروع ہو گئی۔کمرے میں موجود ڈاکٹر نے بھی سٹاف کو نہ روکا اور مریضوں کو ہی سنا ڈالی۔ متاثرہ شخص نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے انصاف کی فراہمی کیلئے اپیل کر دی اور کہا کہ بدتمیز سٹاف اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔