سیالکوٹ:تشدد،فائرنگ کر کے 2نوجوان قتل کر دئیے
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )موبائل چوری کا شبہ، پانچ افراد نے تشدد کرکے نوجوان کو مار ڈالا،مقدمہ بازی کی رنجش پر نوجوان فائرنگ سے قتل۔۔۔
تفصیلات کیمطابق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے علاقہ بھوپال والہ کے امجد کا کزن شفقت سنوکر کلب میں صفائی کا کام کرتا تھا ایک روز وہاں کسی کا موبائل چوری ہوا جسکا شبہ شفقت پر تھا، ملزمان اسد ، حمزہ وغیرہ پانچ افراد نے اس پر تشدد کیا جسکے باعث وہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے امجد کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔دریں اثنا تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ سندھوالہ میں مقدمہ بازی کی رنجش پر ذوالفقار، ثقلین، محسن، حسنین وغیرہ ملزمان نے فائرنگ کرکے نعمان کو شدید زخمی کردیا جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے مقتول کے بھائی عبدالرحمن کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔