ہیڈ خانکی بیراج پر تفریحی پارک زبوں حال کا شکار
جامکے چٹھہ (نامہ نگار)کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا ہیڈ خانکی بیراج پر پارک زبوں حال کا شکار ہو گیا ۔
جامکے چٹھہ کے نواحی علاقہ ہیڈ خانکی بیراج جو ضلع وزیر آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا میگا پرا جیکٹ جو 24ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم کی لاگت سے تعمیر کیا گیا دریائے چناب پر ایشیا کا جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس خود کار اسکاڈا سسٹم پر مبنی نیو خانکی بیراج 11جولائی 2013کو ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی طرف سے 87 فیصد اور حکومت کی طرف سے 13فیصد ڈویلپمنٹ فنڈ کی فراہمی اور ڈیسکون کمپنی کے کنٹریکٹ سے بنایا گیا جس میں 10کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا پارک زبوں حال کا شکار ہو چکا ہے جو جنگل کا منظر پیش کر رہا ہے ، اس پارک میں گجرات ،منڈی بہائوالدین ، حافظ آباد وزیر آباد ، علی پور چٹھہ ،جامکے چٹھہ ،احمد نگر چٹھہ، شہر رسول نگر سلہوکی چٹھہ منڈیالہ چٹھہ اس کے علاوہ بے شمار قصبات اور گاؤں کے شہری یہاں پر سیر وتفریح کیلئے آتے تھے پارک کو ایک سال کیلئے کھول کر بند کر دیا گیا ہے ، پارک میں لگے درخت اور جانوروں کے بنے مجسمے تباہ و برباد ہو رہے ہیں ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بند پارک کو کھولا جائے تاکہ پرفضا ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں۔