قانون شکن عناصر کیساتھ سختی سے نمٹنے کی ہدایت
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی ریجن بھر کے سی پی او/ڈی پی اوز کیساتھ کرسمس کے موقع پرسکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ،آرپی او طیب حفیظ چیمہ نے کرسمس پر پتنگ بازی۔۔۔
ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خوشیوں کے تہوار وں پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث منفی عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔ آرپی او طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ فیلڈ افسران کرسمس کے موقع پر سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خود فیلڈ میں موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریجن بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر قانون شکن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔ آرپی او نے کہا کہ پتنگیں اور دھاتی ڈور بنانے ، خرید و فروحت کرنے اور استعمال کرنے والوں کے ساتھ ساتھ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد کو بھی فوری گرفتار کیا جائے ۔ کرسمس کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جاسکے ۔بعدازاں آرپی او طیب حفیظ چیمہ اور سی پی او محمد ایاز سلیم نے مسیحی برادری کیساتھ کرسمس کیک کاٹا۔