انتظامیہ کا بڑے پیمانے پر تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن کا فیصلہ ،مقدمات درج کئے جائینگے

انتظامیہ  کا  بڑے پیمانے پر تجاوزات  مافیا کیخلاف  آپریشن  کا  فیصلہ ،مقدمات درج کئے جائینگے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کا بڑے پیمانے پر تجاوزات مافیہ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ،جی ٹی روڈ کو سڑک کے دونوں اطراف سے تجاوز ات سے صاف کیا جائے گا۔مقدمات کا بھی اندراج کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن پہلے سے جاری ہے لیکن اب پڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جی ٹی روڈ چن داقلعہ سے عزیز کراس چوک سڑک کے اطراف میں قائم تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔سڑک کے اطراف میں ریڑھیوں کی وجہ سے جی ٹی روڈ ٹریفک کے لیے چھوٹا پڑ گیا ہے ۔غیر قانونی رکشہ سٹینڈ اور پختہ تھڑوں سمیت غیر قانونی تعمیرات کو بھی ختم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کے افسروں کو اس سلسلہ میں مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے ۔ بازاروں ،مارکیٹوں اور دیگر شاہراوں ،فٹ پاتھ پر قابض افراد اور پتھارے داروں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے گا۔تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے ۔گرین بیلٹس پر قابض افراد کے خلاف بھی آپریشن کیا جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں