سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام تاجدار صداقت کانفرنس
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ تاجدار صداقت حضرت سیدنا صدیق اکبر کے دور میں اسلام کو تقویت و عروج حاصل ہوا۔
خلیفہ اول کا یوم وصال 25 دسمبر کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجدار صداقت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ عدیل عارف،علامہ محمد عمر صدیقی،مولانا ضیاء المرتضٰی چشتی،قاری رفیع الرحمان قادری اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ منشور سیدنا صدیق اکبر کو دستور بنا لیا جائے تو انسانیت کی نجات کیلئے کافی ہے ،جانشین مصطفٰے کا دور خلافت اسلامی فلاحی مملکت کا مکمل نمونہ ہے ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محسنین اسلام خلفاء راشدین کے یوم سرکاری سطح پر منائے جائیں،خلفاء راشدین کی جدوجہد اور قربانیوں کے سبب پوری دنیا اسلام کی کرنوں سے روشن ہے ،خلفاء راشدین کی تعلیمات و افکار اور کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔خلفاء راشدین نے اسلام کی سربلندی کیلئے جانوں کی پرواہ کئے بغیر قربانیاں دیں۔