بانی پی ٹی آ ئی کے بغیر سیاست آ گے نہیں بڑھ سکتی :مونس

 بانی پی ٹی آ ئی کے بغیر سیاست آ گے نہیں بڑھ سکتی :مونس

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیرچودھری مونس الٰہی نے کہاہے کہ فارم47اتحاد والے مینڈیٹ چورحکمران کان کھول کرسن لیں ،عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیری فوری رہا کئے جائیں۔

 تحریک انصاف کی قیادت اورکارکنوں پرجعلی مقدمات ختم اور26نومبرواقعات کی غیرجانبدار جوڈیشنل تحقیقات کرائی جائیں، اس سے کم کسی صورت بھی قبول نہیں۔مونس الٰہی نے کہاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہیں اس لئے جعلی حکمران جتنی جلد ی اس کا ادراک کر لیں گے ان کے بہتر ہوگا،عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی اس لئے نام نہاد جمہوری چیمپئن اپنی منفی سوچ کو بدلیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صورت میں قوم کو ایسا لیڈر میسر آیا ہے جو حقیقی معنوں میں ان کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے آئندہ عام انتخابات میں دونوں حکمران جماعتوں نے اپنا سیاسی لاشہ کندھوں پر اٹھا یا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں