ملکوال:تجاوزات کے خلاف آپریشن،پکے تھڑے مسمار

 ملکوال:تجاوزات کے خلاف آپریشن،پکے تھڑے مسمار

ملکوال(سٹی رپورٹر) رکن میں انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ،سرکاری حدود میں بنے پکے تھڑوں کو گرا کر دکانوں کے سامنے لگے ٹھیلوں کو سرکاری حدود سے پیچھے ہٹا دیاجبکہ رکشوں کو بازار سے باہر بھیج دیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت اور چیف آفیسر طارق ضیا کے احکامات پرعامر نوید بھٹی انفورسمنٹ انسپکٹر نے عملہ کے ہمراہ ملکوال کے علاقہ رکن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ انہوں نے بازار میں بنے ہوئے تھڑوں کو توڑا رکشوں کو بازار سے باہر بھجوایا دکانوں کے سامنے لگے ٹھیلوں ، ریڑھیوں کو ہٹوا کر بازار کو تجاوزات کا صفایا کر ڈیا۔ انفورسمنٹ آفیسر عامر نوید بھٹی کا کہنا تھا ڈپٹی کمشنر کی ہدایت ہے کہ بازاروں سے تجاوزات ختم کر کے انہیں صاف بنایا جائے اس حوالے سے کسی سے بھی رعایت نہیں ہوگی اور ہرحال میں ناجائز تجاوزات کو ختم کیاجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں