ڈسکہ :ن لیگ میں اختلافات ،نواز شریف کی سالگرہ نظرانداز

 ڈسکہ :ن لیگ میں اختلافات ،نواز شریف کی سالگرہ نظرانداز

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) ڈسکہ کے حلقہ این اے 75اور حلقہ پی پی 51میں مسلم لیگ (ن) دھڑے بندی کا شکار مسلم لیگ (ن) کے قائد کی 75ویں سالگرہ کی بھی کوئی تقریب نہ ہوسکی، ڈسکہ کے حلقہ این اے 75اور حلقہ پی پی 51میں مسلم لیگ (ن)گزشتہ ہونیوالے انتخابات سے دھڑے بندی کاشکارچلی آرہی ہے۔

پہلے مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر افضل منشاء ہر سال مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمدنوازشریف کی سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کرتے تھے اور شہر کو بینروں فلکیسز سے دلہن کی طرح سجایاجاتاتھا اور تمام مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور عہدیداران اس تقریب میں شامل ہوتے تھے ،مسلم لیگ (ن)کے قائدین نے مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر محمدافضل منشا کوعام انتخابات میں ڈسکہ کے حلقہ پی پی 51کی ٹکٹ انہیں نہیں دیا جس پر افضل منشا نے شہریوں کے بھرپور اصرار پر حلقہ پی پی51ڈسکہ سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور ہزاروں ووٹ لئے ان کی پارٹی کیساتھ عدم دلچسپی کے بعد ڈسکہ میں مسلم لیگ (ن)دھڑے بندی کاشکار ہوگئی اور نہ کوئی ایسی پروقار تقریب ہوسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں