2024 کے دوران گجرات میں 4300 اشتہاری گرفتار

  2024 کے دوران گجرات میں 4300 اشتہاری گرفتار

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )گجرات پولیس کی سال 2024کی کارکردگی رپور ٹ جاری کر دی گئی ۔ ضلعی پولیس نے سال 2024میں ضلع بھر میں اشتہاریوں ،منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ برداروں اورچوروں و ڈاکوؤں کے منظم گینگز اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے کروڑوں روپے کا مال مسروقہ ،ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد کی ۔

گجرات پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف منظم آپریشن کرکے سال 2024میں 4300سے زائد اشتہاریوں اور مفروروں کو پابند سلاسل کیاجن میں کیٹیگری اے کے 1749اور کیٹیگری بی کے 2529اشتہاری شامل ہیں جبکہ بیرون ممالک فرار ہونے والے 27 اشتہاریوں کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔ گجرات پولیس نے چوروں اور ڈاکوؤں کے منظم گینگز کے خلاف موثر کارروائی کیلئے تجربہ کار افسر وں پر مشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت اور سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے نمایا ں کامیابیاں حاصل کیں ۔دوران آپریشن گجرات کے مختلف علاقوں میں چوری، راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 141خطرناک گینگز کو ٹریس کیا ،مذکورہ گینگزکے 371کارندوں کو گرفتار کرکے 14کروڑ57لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیا گیا۔گجرات پولیس نے گزشتہ سال کے دوران چوری ہونے والے 734موبائل فون برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں