قائد اعظم نے انتھک محنت سے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا :چودھری عمران طفیل
سمبڑیال (نامہ نگار ) سیاسی و سماجی شخصیات چودھری عمران طفیل اور محمدرضوان اسحاق کھوکھرنے بانیِ پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح کے 148 ویں یوم پیدائش پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے وہ کر دکھایا جسے بہت سے لوگ ناممکن سمجھتے تھے۔
اور ان کی انتھک محنت کی بدولت ہمیں ہمارا وطن پاکستان معرض وجود میں ملا۔قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق جمہوری،ہمہ گیر اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ، قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہاکہ قائداعظم کے ویژن، عزم اور استقلال کے بدولت ہی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کا قیام ممکن ہو سکا۔