سٹین لیس سٹیل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس

سٹین لیس سٹیل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز  ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)آل پاکستان سٹین لیس سٹیل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس چیئرمین رحمان الحق پھلروان اور شیخ احمد منیر وائس چیئرمین کی زیر صدارت گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ایگزیکٹو ممبران شیخ عبدالخالق لاڈا ، محمد عارف محمود ، خرم امجد ، شیخ محمد افضل، عبید بن یونس ، محمد عثمان سلیم کمبوہ ، آصف حسین و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں 2025 کی ایکٹیوٹی کی منظوری لی گئی لوکل وانٹرنیشنل مارکیٹ کے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،رحمان الحق پھلروان نے کہاکہ سٹیل ایسوسی ایشن ممبران کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں