حکومتی پا لیسیوں کیخلاف بلدیاتی ملازمین کی تحریک کا آ غاز
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کے سرکاری و نیم سرکاری بلدیاتی ملازمین کیخلاف کالے قوانین اور معاشی قتل کیخلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا گیا۔
گوجرانوالہ میں تمام ملازمین بالخصوص بلدیاتی ملازمین نے دفاتر میں احتجاجی بینرز اور فلیکس وغیرہ لگادی ہیں اور ملازمین احتجاجاً سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور ملازمین نے اپنے معاشی قتل کے خلاف احتجاج کی آواز بلند کر دی۔ احتجاجی تحریک کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے ، اب سرکاری ملازمین اس ظلم و زیادتی کیخلاف احتجاجاً جلد ہی سڑکوں پر ہوں گے اور دفاتر کو تالے لگا کر احتجاج کیا جائے گا، ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہیں کہ سرکاری و نیم سرکاری بلدیاتی ملازمین کے معاشی قتل کے لیے جو احکامات جاری کیے گئے ہیں، وہ فوری طور پر واپس لیں اور ملازمین کو معاشی بدحالی کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور نہ کیا جائے ، ان اقدامات کے خلاف ملازمین آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نصیرالدین ہمایوں ملک مرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن،پاکستان میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔