ملکی بقا و سلامتی ہماری ذمہ داری:صدر بار سیالکوٹ

  ملکی بقا و سلامتی ہماری ذمہ داری:صدر بار سیالکوٹ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال ہرڑ، سیکرٹری راحت نذیر وینس نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح ہم سب کے محسن ہیں۔

 قائد اعظم کی والہانہ او ر دانشمندانہ قیادت میں مسلم رہنماؤں کی انتھک جدوجہد اور عظیم قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا جس کی بقاء و سلامتی ہماری اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے پوری قوم اپنے عظیم لیڈر قائد اعظم کو انتہائی محبت اور عقیدت سے یاد کرتی ہے ۔ قائد اعظم کے اتحاد ، ایمان، نظم و ضبط کے اصول بحیثیت قوم ہمارے لئے رہنماء اصول ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا حصول قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور اعلیٰ بصیرت کا نتیجہ ہے ۔ قائد اعظم کے افکار ہمارے لیے مشعل راہ اور ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال ہرڑ، سیکرٹری چوہدری راحت نذیر وینس نے بار لائبریری میں قائد اعظم محمد علی جناح کے 148 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال ہرڑ، سیکرٹری چوہدری راحت نذیر وینس نے روبینہ کوثر، البرٹ مسیح، پرویز ،فرخ آکاش و مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کاکیک کاٹا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں